ڈنمارک میں ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی
ترکیہ کے کوپن ہیگن سفارت خانہ کے روبرو ترک پرچم اور قرآن پر دوبارہ حملہ ڈنمارک کے اسلامو فوبیا اور انتہائی قوم پرست پیٹریوٹرن گار لائیو (پیٹریئٹس آن ائیر) نامی گروپ کے ایک رکن نے کیا۔
کوپن ہیگن: ڈنمارک میں ایک بار پھر قرآن مجید اور ترکیہ کے پرچم کے خلاف اشتعال انگیز حملہ کیا گیا۔
ترکیہ کے کوپن ہیگن سفارت خانہ کے روبرو ترک پرچم اور قرآن پر دوبارہ حملہ ڈنمارک کے اسلامو فوبیا اور انتہائی قوم پرست پیٹریوٹرن گار لائیو (پیٹریئٹس آن ائیر) نامی گروپ کے ایک رکن نے کیا۔
ترک میڈیا کے مطابق اسلام مخالف بینرز کے ساتھ دین اسلام کی توہین کے نعرے اور ترک پرچم کی بے عزتی کرنے والے اشتعال انگیز شخص نے یہ لمحات اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لائیو شیئر کئے۔
ڈنمارک میں ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے دائرہ کار میں جمعرات کو ووٹنگ کا عمل شروع ہوا تو ووٹ ڈالنے کیلئے سفارتخانہ جانے والے ترک رائے دہندگان نے اس اشتعال انگیزی پر ردعمل کا اظہار کیا۔
ایک ترک شہری کو ڈنمارک کی پولیس کی جانب سے اس وقت مداخلت کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے ترک پرچم زمین سے اٹھاتے ہوئے اشتعال انگیزی کرنے والے کو خبردار کیا۔
ڈنمارک پولیس نے ترک شہریوں کو خبردار کیا کہ ”اس اشتعال انگیزی میں مداخلت نہ کریں“ وہ اشتعال انگیزی کرنیوالے کے گرد احتیاطی تدابیر اختیار کرتے رہے۔
واضح رہے کہ اسلام مخالف اور انتہائی قوم پرست اس گروپ نے ڈنمارک میں 24 اور 31 مارچ اور 14 اپریل کو بھی ترکیہ کے کوپن ہیگن سفارتخانہ کے روبرو قرآن پاک اور ترک پرچم کی بے حرمتی کی تھی۔
ترکیہ نے اشتعال انگیزی پر ڈینش حکام کو اپنے رد عمل اور انتباہات سے بھی آگاہ کیا۔