دہلی

کیا 500 روپے کی نوٹ بھی عنقریب بند کردی جائے گی؟

اے آئی ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی نے وزیراعظم سے پوچھا کہ آپ نے پہلے 2 ہزار کے نوٹ کیوں متعارف کرائے۔کیا ہم یہ توقع کریں کہ عنقریب 500 کے نوٹ بھی واپس لے لئے جائیں گے۔

حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی نے وزیراعظم سے پوچھا کہ آپ نے پہلے 2 ہزار کے نوٹ کیوں متعارف کرائے۔کیا ہم یہ توقع کریں کہ عنقریب 500 کے نوٹ بھی واپس لے لئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کو پارٹی کی صدارت سے نہیں ہٹایا جائے گا: کشن ریڈی
صدر مجلس کو پرانے شہر کے مسائل حل کرنے بنڈی سنجے کا مشورہ
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
وزیراعظم مودی، اڈانی مسئلہ پر بحث ہونے نہیں دیں گے: راہول گاندھی
وزیراعظم صاحب آپ کے بھی چھ بھائی ہیں ۔ اویسی کی مودی پر تنقید

حیدرآباد رکن پارلیمنٹ نے ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے وزیراعظم مودی سے پانچ سوالات کئے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا ”سرکردہ ماہر معاشیات وزیراعظم مودی سے پانچ سوالات“۔

اویسی نے ٹویٹ کیا ”آپ نے 2 ہزار کا نوٹ متعارف ہی کیوں کرایا تھا؟ کیا ہم یہ توقع کریں کہ 500 روپے کا نوٹ بھی عنقریب واپس لے لیا جائے گا؟ 70 کروڑ ہندوستانیوں کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہے‘ وہ لوگ ڈیجیٹل ادائیگیاں کیسے کریں گے؟۔

واضح رہے کہ 2 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ نومبر 2016 میں 500 اور 1000 روپے کے نوٹ بند کرنے کے بعد متعارف کرایا گیا تھا۔

اویسی نے یہ بھی جاننا چاہا کہ بل گیٹس کی کمپنی Better Than Cash Alliance کا وزیراعظم مودی کو نوٹ بندی کیلئے راضی کرنے میں کیا رول ہے۔

اویسی نے جاننا چاہا کہ کیا چینی ہیکرس NPCI کو ہیک کررہے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو جنگ کی صورت میں ادائیگیوں کا کیا ہوگا؟