کینیڈا میں 13مقامات پر چاقو زنی‘ 10افراد ہلاک
چاقو سے حملوں کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔کینیڈا پولیس نے بتایا کہ 2 مشتبہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
سسکیچوان: کینیڈا میں 13 مقامات پر چاقو زنی کے واقعات کے نتیجہ میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے صوبہ سسکیچوان میں 13 مقامات پر چاقوزنی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
چاقو سے حملوں کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔کینیڈا پولیس نے بتایا کہ 2 مشتبہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
رائل کینیڈین ماونٹیڈ پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر رہونڈا بلیک مور نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چاقو کے حملے جیمز سمتھ کری نیشن اور ساسکاٹون کے شمال مشرق میں واقع ویلڈن گاؤں کے متعدد مقامات پر ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعدد دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہے جن میں کم از کم 15 کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حملہ آروں کی شناخت ڈیمین اور مائلس سینڈرسن کے نام سے ہوئی ہے اور ان کی عمریں 30 اور 31 سال بتائی جارہی ہیں۔
بلیک مور نے بتایا کہ پورے علاقہ میں شاہراہوں اور سڑکوں پر متعدد چیک پوائنٹ قائم کردیے گئے ہیں اور مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے زیادہ سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
ویلڈن کی رہائشی ڈیان شیر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس کا پڑوسی ایک شخص جو اپنے پوتے کے ساتھ رہتا تھا مارا گیا ہے۔’میں بہت پریشان ہوں کیونکہ میں نے ایک اچھے پڑوسی کو کھو دیا۔جیمز اسمتھ کری نیشن دراصل ایک قدیم کمیونٹی ہے جس کے تقریباً 3400 افراد بنیادی طورپر زراعت‘ شکار اور ماہی گیری کا کام کرتے ہیں۔