حیدرآباد
کے ٹی آر قازقستان میں منعقدشدنی ڈیجیٹل برج فورم میں مدعو
کے ٹی آر کو فورم کے دور وزہ اجلاس میں مہمان اعزازی کے طور پر مدعو کیاگیا ہے۔ جمہوریہ قزاقستان کے وزیرڈیجیٹل ڈیولپمنٹ انوویشنش اینڈ ایرواسپیس انڈسٹری نے یہ دعوت نامہ وزیرموصوف کو بھیجا ہے۔
حیدرآباد: ریاستی وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما ر او کو قازقستان میں ہونے والے ڈیجیٹل برج فورم2022کے اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔انہیں فورم کے دور وزہ اجلاس میں مہمان اعزازی کے طور پر مدعو کیاگیا ہے۔جمہوریہ قزاقستان کے وزیرڈیجیٹل ڈیولپمنٹ انوویشنش اینڈ ایرواسپیس انڈسٹری نے یہ دعوت نامہ وزیرموصوف کو بھیجا ہے۔
اس اجلاس میں آئی ٹی اور اختراعات میں وسطی ایشیا بہ حیثیت پلیٹ فارم، رجحانات، چیلنجس اور پیشرفت کے موضوع پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔وسطی ایشیا اور عالمی سطح پر معاشیات اور ٹکنالوجی کے تعاون پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
a3w