سوشیل میڈیاشمالی بھارت

گجرات میں جلدی بیماری‘ 977 مویشی ہلاک، 30 ہزار متاثر

متاثرہ مویشیوں کے ریاست میں داخلہ کو روکنے پڑوسی راجستھان اور دیگر ریاستوں سے آنے والی گاڑیوں کی جانچ پڑتال میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔

گاندھی نگر: گجرات میں لمپی وائرس نامی بیماری سے 977 مویشی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاستی محکمہ زراعت نے آج یہ یات بتائی۔

محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائرکٹر ڈاکٹر ایچ این مودھ نے بتایا کہ یہ وائرس 14 اضلاع میں پھیل گیا ہے، جن میں سوراشٹرا علاقہ کے تمام اضلاع کچ اور بناس کنٹھا بھی شامل ہیں۔

متاثرہ مویشیوں کے ریاست میں داخلہ کو روکنے پڑوسی راجستھان اور دیگر ریاستوں سے آنے والی گاڑیوں کی جانچ پڑتال میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔

سرحدی مواضعات میں مقیم عوام سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ سرحد پار سے کسی مویشی کی نقل و حرکت دیکھیں تو محکمہ کو اطلاع دیں۔

ہفتہ کی دوپہر تک ریاست میں 977 مویشی تلف ہوگئے تھے، جب کہ 33,561 متاثر ہیں اور 14 اضلاع میں ان کا علاج ہورہا ہے۔ جملہ 248189 مویشیوں کی ٹیکہ اندازی کی گئی ہے۔

19 جولائی کو ضلع کچ کے ڈیولپمنٹ آفیسر بھاوویہ ورما نے ضلع میں وائرس کے پھیلاؤ کی اطلاع دی تھی۔

ضلع میں تقریباً 26,917 مویشی متاثر ہوئے تھے۔ 81,633 کو ویکسین دی گئی ہے اور 1,14,079 ویکسین خوراکیں استعمال کی گئی ہیں۔ اس ضلع میں مویشیوں کی آبادی سب سے زیادہ ہے اور یہاں وائرس بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

a3w
a3w