گوا میں یوم آزادی منانے 300 کروڑ اور تلنگانہ کو ایک پیسہ بھی نہیں، حیدرآباد میں ہورڈنگس
ان ہورڈنگس جن کو نامعلوم افراد نے لگایا ہے، میں مرکز سے پوچھا گیا کہ یوم آزادی گوا کی تقریب منانے کے لئے گوا کو مرکز کی جانب سے 300کروڑروپئے دیئے گئے تو پھر یوم آزادی تلنگانہ منانے کے لئے ریاست کو ایک رویپہ بھی کیوں نہیں دیاگیا؟

حیدرآباد: حیدرآباد ریاست کے ہند یونین میں انضمام کی یاد کے موقع پر ریاست بھر میں کئی تقاریب منائی جارہی ہیں تاہم اسی دوران ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں مرکزی حکومت سے سوال پوچھتے ہوئے کئی بڑے بڑے پوسٹرس اورہورڈنگس لگائے گئے ہیں۔
ان ہورڈنگس جن کو نامعلوم افراد نے لگایا ہے، میں مرکز سے پوچھا گیا کہ یوم آزادی گوا کی تقریب منانے کے لئے گوا کو مرکز کی جانب سے 300کروڑروپئے دیئے گئے تو پھر یوم آزادی تلنگانہ منانے کے لئے ریاست کو ایک رویپہ بھی کیوں نہیں دیاگیا؟امیت شاہ جی کیا آپ تلنگانہ کیلئے بھی اعلان کریں گے؟یہ تمام ہورڈنگس مختلف چوراہوں پر لگائے گئے جو انگریزی زبان میں تھے۔
ایک ایسے ہی ہورڈنگ میں 40فیصد کمیشن کا استقبال ہے لکھاگیا۔یہ ہورڈنگس اور پوسٹرس ایک ایسے وقت لگائے گئے ہیں جب مرکزی وزارت سیاحت کی جانب سے منائے جانے والے یوم انضمام حیدرآباد کی تقریب میں شرکت کیلئے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ حیدرآبادمیں موجود تھے۔