جنوبی بھارت

گھر کے احاطہ کی دیوار کے باہر پیشاب کرنے پر اعتراض۔ ایف آئی آر درج

پولیس کے بعض ملازمین نے ایک شخص کو اس وقت زد وکوب کیا جبکہ اس نے اس کے مکان کے باہر پیشاب کرنے پر اعتراض کیا تھا۔

تریواننتھا پورم: پولیس کے بعض ملازمین نے ایک شخص کو اس وقت زد وکوب کیا جبکہ اس نے اس کے مکان کے باہر پیشاب کرنے پر اعتراض کیا تھا۔

یہ واقعہ یہاں کلمانور کے قریب پیش آیا۔ متاثرہ شخص نے الزام عائد کیا کہ اس کی شکایت پر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور مختلف طریقہ کار کرتے ہوئے تاخیر کردی۔

جیسے اس کے بیان کو ریکارڈ کرنے میں بھی دیر کی گئی اور معاملہ کے تصفیہ کی بارہا کوشش کی گئی۔ کلمانور پولیس اسٹیشن کے ایک آفیسر نے بتایا کہ ہفتہ کی دوپہر کو ایک ایف آئی آر درج کی گئی۔ جبکہ یہ واقعہ پیش آیا اور ملزمین کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔

ایف آر آئی کے تعلق سے تفصیلات پیش کرنے سے انکار کرتے ہوئے عہدیدار نے کہاکہ گرفتار شدہ افراد کو ضمانت پر رہا کردیاگیا۔ عہدیدار نے یہ بھی بتانے سے انکار کردیا کہ آیا انہیں کس دفعات کے تحت گرفتار کیاگیا اور بک کیاگیا۔ عہدیدار نے صرف یہ کہا کہ گرفتاری کے تعلق سے ریکارڈ کئے جانے کے بعد اسٹیشن بیل پر رہا کردیاگیا۔

متاثرہ شخص کے مطابق ملزمین کو چنگناساری پولیس اسٹیشن ضلع کوٹائم‘ کیرالا میں متعین کیاگیا اور وہ پولیس اسوسی ایشن کی میٹنگ میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

شکایت کنندہ نے ایک ٹی وی چیانل کو بتایا کہ اس نے اس کے گھر کے احاطہ کی دیوار کے باہر پیشاب کرنے پر اعتراض کیا تھا۔ اس کے بعد پولیس ملازمین نے اس کو زدوکوب کرکے زخمی کردیا اور وہیکل میں راہ فرار اختیار کی۔

تعاقب کرنے پر دوبارہ اس کو زدوکوب کیاگیا تاکہ چابی حاصل کرسکے جس کو شکایت کنندہ نے لے لیاتھا۔ جب اس نے کلمانور پولیس اسٹیشن میں شکایت پیش کی تو وہاں پر کارروائی میں تاخیر کردی گئی۔ کیونکہ پولیس ملازمین ملوث ہیں‘ شکایت کنندہ نے الزام عائد کیاہے۔ پولیس نے کارروائی کرنے میں تاخیر کردی۔

a3w
a3w