مہاراشٹرا

شرد پوار کو فیصلے پرنظرثانی کے لیے منایا جائے گا: این سی پی

این سی پی کے سینئر لیڈر پرفل پٹیل نے کہا کہ شردپوار کی جانب سے عہدہ سے مستعفی ہونے کے قطعی فیصلے تک ان کے جانشین کو منتخب کرنے کا سوال ہی نہیں۔

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے کہا کہ شردپوار کی جانب سے ان کے جانشین پر غور و خوص کرنے کے لیے قائم کردہ کمیٹی ان سے بطور پارٹی صدر اپنا استعفیٰ واپس لینے کی اپیل کرے گی اور ”سامنا“ کے اداریہ میں اس دعوے کی تردید کی کہ این سی پی کے کچھ قائدین کا بی جے پی کی طرف جھکاؤ ہے۔

متعلقہ خبریں
شرد پوار میرے رہنما اور استاد ہیں: اجیت
شردپوار گروپ کا نام ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردچندر پوار‘
معین علی کا ٹسٹ کرکٹ میں واپسی پر غور
نواب ملک کو سپریم کورٹ سے 2 ماہ کی عبوری ضمانت
بغاوت کے 15 دن بعد اجیت پوار کی شردپوار سے ملاقات

 این سی پی کے ترجمان اعلیٰ مہیش تاپسے نے صحافیوں کو بتایا کہ پارٹی کارکنان پوار کا استعفیٰ نہیں چاہتے۔ تاپسے نے کہا پوار صاحب کی قائم کردہ کمیٹی کل اس مسئلہ پر غور و خوص کرے گی اور ان سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کرے گی۔

“ شیوسینا (یوبی ٹی) کے ترجمان ”سامنا“ کے ایک اداریہ سے متعلق سوال پر جس میں دعویٰ کیا گیا کہ این سی پی کے بیشتر قائدین جو پوار کے فیصلے کے بعد اشکبار ہوئے، ان کا ایک پیر بی جے پی میں ہے، تاپسے نے کہا کہ پوری این سی پی متحد ہے اور 2024ء کے اسمبلی انتخابات میں مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی کو یقینی بنانے بی جے پی کے خلاف امیدوار کھڑا کرے گی۔

“واضح رہے کہ پوار ہی ایم وی اے کے معمار ہیں۔ چہارشنبہ کو این سی پی کے سینئر لیڈر پرفل پٹیل نے کہا کہ شردپوار کی جانب سے عہدہ سے مستعفی ہونے کے قطعی فیصلے تک ان کے جانشین کو منتخب کرنے کا سوال ہی نہیں۔ این سی پی قائدین اور حامیوں کی جانب سے پوار سے فیصلہ واپس لینے کی بار بار اپیلوں کے باوجود وہ نہیں مانے۔