شمالی بھارت

یوپی میں جاریہ سال کورونا کے سبب پہلی موت درج

یوپی میں جاریہ سال کورونا کے سبب پہلی موت درج کی گئی۔ ورنداون کالونی کی رہائشی معمر خاتون 2 اپریل کو کورونا ٹسٹ میں مثبت پائی گئی تھی اور جمعرات کے دن دورانِ علاج فوت ہوگئی۔

لکھنؤ: یوپی میں جاریہ سال کورونا کے سبب پہلی موت درج کی گئی۔ ورنداون کالونی کی رہائشی معمر خاتون 2 اپریل کو کورونا ٹسٹ میں مثبت پائی گئی تھی اور جمعرات کے دن دورانِ علاج فوت ہوگئی۔

اس کے مختلف اعضاء بھی ناکارکرد پائے گئے تھے۔ محکمہئ صحت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ خاتون کو کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی منتقل کیا گیا تھا، جہاں اس کا دوسٹ ٹسٹ 4 اپریل کو کیا گیا، تاہم دوسرے ٹسٹ کی رپورٹ کا انتظار تھا۔

2020ء کے اوائل میں وبا پھیلنے سے لکھنؤ میں کورونا کے سبب 2701 اموات درج ہوئی تھیں، جب کہ ساری ریاست میں اموات کی تعداد 23,650 درج ہوئی تھی۔

درایں اثنا حکام نے بتایا کہ کے جی ایم یو میں حاصل کردہ نمونے کی رپورٹ آنے پر اموات کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا کے 192 تازہ کیس درج ہوئے، جب کہ 68 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جن میں ایک لکھنؤ کا مریض بھی شامل ہے۔

فی الوقت ریاست میں کورونا کے 842 شدید کیس ہیں۔ مزید 35 افراد ٹسٹ میں مثبت پائے جانے سے ریاستی دارالحکومت میں کووِڈ کے کیسوں میں شدید اضافہ درج ہوا، جب کہ جمعرات کے دن نئے کیسوں کی تعداد 24 تھی۔

a3w
a3w