آندھراپردیش

چندرابابو سے جیل میں سی آئی ڈی کے عہدیداروں کی ٹیم کی پوچھ گچھ

اسکل ڈیولپمنٹ معاملہ میں گرفتار تلگودیشم پارٹی کے قومی صدرو آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈ وسے سی آئی ڈی کے12 عہدیداروں پر مشتمل ٹیم نے راجہ مہندرا ورم جیل میں پوچھ گچھ کی۔

حیدرآباد: اسکل ڈیولپمنٹ معاملہ میں گرفتار تلگودیشم پارٹی کے قومی صدرو آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈ وسے سی آئی ڈی کے12 عہدیداروں پر مشتمل ٹیم نے راجہ مہندرا ورم جیل میں پوچھ گچھ کی۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
صدر ٹی ڈی پی چندرا بابو کی درخواست پر سپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
چندرا بابو نائیڈو، کرپشن مقدمات کے جال میں پھنس گئے
اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اسکام کیس، چندرابابوکونوٹس
چندرابابو نائیڈو سنٹرل جیل راجمندری منتقل

یہ پوچھ گچھ اتوار کو بھی جاری رہے گی۔ چندرابابو کے وکیل سرینواس کی موجودگی میں یہ پوچھ گچھ کی گئی۔

جیل حکام نے چندرا بابو سے پوچھ گچھ کے لیے کانفرنس ہال تیار کیاتھا جس میں یہ پوچھ گچھ کی گئی۔ قبل ازیں چندرا بابو کا طبی معائنہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ وجئے واڑہ کے اے سی بی کورٹ نے جمعہ کو چندرا بابو کو دو دن کے لئے سی آئی ڈی کی تحویل میں بھیجنے کے احکامات دیئے تھے۔

عدالت نے کہا کہ چونکہ چندرابابوعدالتی تحویل میں ہیں، اسی لئے راجہ مہندرا ورم سنٹرل جیل میں ہی ان سے پوچھ گچھ کی جانی چاہئے۔

عدالت نے ہدایت دی تھی کہ وکیل سے مشورہ کرنے کے لیے چندرابابو کو ہر گھنٹے میں پانچ منٹ کا وقفہ دیا جائے۔ اے سی بی کورٹ کی مجسٹریٹ ہیمابندونے یہ احکامات دیئے۔

انہوں نے کہاتھا کہ چندرا بابو پر کوئی تھرڈ ڈگری نہیں ہونی چاہیے۔ عدالت نے کہا تھا کہ صرف سی آئی ڈی کے ویڈیو گرافر سے اس کی ریکارڈنگ کی جائے اور پوری ویڈیو مہر بند لفافے میں عدالت میں پیش کی جائے۔

a3w
a3w