اڈانی گروپ کے حصص کی قدر میں 80 بلین امریکی ڈالر کی گراوٹ
ہنڈن برگ ریسرچ کی جانب سے فراڈ کے الزامات کے سبب گوتم اڈانی پر اعتماد متاثر ہونے کے بحران سے حصص بازار میں اس کے حصص کی قدر میں ایک تہائی گراوٹ کے باوجود کلیدی حصص کی فروخت کامیابی کے ساتھ تکمیل پائی۔

ممبئی: ہنڈن برگ ریسرچ کی جانب سے فراڈ کے الزامات کے سبب گوتم اڈانی پر اعتماد متاثر ہونے کے بحران سے حصص بازار میں اس کے حصص کی قدر میں ایک تہائی گراوٹ کے باوجود کلیدی حصص کی فروخت کامیابی کے ساتھ تکمیل پائی۔
دوپہر میں انجام دیے گئے کاروبار میں ان حصص کی فروخت میں تیزی آئی، جب کہ 10 کمپنیوں کے حصص کی قدر میں کئی بلین گراوٹ پیش آئی۔ اڈانی انٹرپرائزس لمیٹڈ جو ایک پرچم بردار کمپنی ہے نے کل 2.5 بلین ڈالر مالیتی حصص کو فروخت کرنے میں کامیابی حاصل کی، تاہم مجموعی طور پر 15 فیصد نقصان پیش آیا۔
گرین انرجی سے ذرائع ابلاغ تک کی صنعتوں میں تیزی کے ساتھ توسیع کے بعد کئی صنعتوں پر مبنی گروپ پر قرض کا بوجھ پڑنے پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے، جس پر ہنڈن برگ نے اس پر آمدنی کو بڑھا چڑھا کر بتانے کا الزام عائد کیا ہے۔
بلوم برگ نے اس ہفتہ خبر دیا ہے کہ اس گروپ کے 80 بلین ڈالر حصص کے فروخت کے لیے بینکوں نے اس کو دیے جانے والے قرضوں پر مزید ضمانت طلب کی ہے۔
اڈانی انٹرپرائزس کی جانب سے حصص کی فروخت کی پیشکش ہندوستان میں سب سے بڑی پیشکش تھی، جو پیشکش کے آخری دن تکمیل پائی۔ ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی جانب سے مانگ میں اضافہ سے وقت ِ آخر میں پیشکش تکمیل کو پہنچی۔
کم از کم ہندوستان کے دو سب سے بڑے تجارتی گھرانے جن میں سجن جندل اور سنیل متل شامل ہیں، اس پیشکش میں شریک ہوتے ہوئے اڈانی کے ساتھ یکجہتی کا اشارہ دیا ہے۔ چھوٹے سرمایہ کاروں کی جانب سے زیادہ ردّ ِ عمل ظاہر نہیں کیا گیا، جب کہ اڈانی کو ان سے بڑی توقع تھی۔
اڈانی گروپ کی جانب سے ہنڈن برگ کے الزامات پر سوال کیا گیا ہے اور اس نے الزامات کے جواب میں 413 صفحاتی جوابی بیان جاری کیا گیا، جس میں کلیدی الزامات کے جواب سے گریز کیا گیا۔ اڈانی گروپ نے ہنڈن برگ کی رپورٹ کو بوگس قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ دیا۔ اڈانی گروپ کے حصص کی قدر میں 80 بلین امریکی ڈالر کی گراوٹ