آندھراپردیش

ایم پی کڑپہ اویناش ریڈی، سی بی آئی کے سامنے حاضر

سابق وزیر وائی ایس وویکا نندا ریڈی قتل کیس میں کڑپہ کے ایم پی اویناش ریڈی جو آندھرا پردیش کے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کے کزن ہیں، نے چہارشنبہ کے روز سی بی آئی کے سامنے پیش ہوئے۔

حیدرآباد: سابق وزیر وائی ایس وویکا نندا ریڈی قتل کیس میں کڑپہ کے ایم پی اویناش ریڈی جو آندھرا پردیش کے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کے کزن ہیں، نے چہارشنبہ کے روز سی بی آئی کے سامنے پیش ہوئے۔

متعلقہ خبریں
کڑپہ ایم پی کی ضمانت، ٹی وی مباحث کے ویڈیو کلپنگس کی طلبی
سپریم کورٹ میں کل آر جی کار میڈیکل کالج کیس کی سماعت
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
سندیش کھالی میں کیمپ آفس قائم کرنے سی بی آئی کا فیصلہ
ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریاکٹ، 4 گرفتار

وہ، آج 10:30 بجے دن حیدرآباد میں سی بی آئی کے علاقائی دفتر پہنچے جبکہ قبل ازیں سی بی آئی نے انہیں آج علاقائی دفتر میں حاضر ہونے کی ہدایت دی۔ نوٹس پر وہ دفتر سی بی آئی پہنچے۔ ان کے ساتھ ان کے وکیل بھی تھے۔

اس کیس میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ،5 ویں بار سی بی آئی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔

تلنگانہ ہائی کورٹ نے منگل کے روز سی بی آئی کو حکم دیا ہے کہ وہ، 25 اپریل تک اویناش ریڈی کو گرفتار نہ کریں۔ پیشگی ضمانت کی درخواست پر عبوری احکام میں ہائی کورٹ نے درخواست گزار اویناش ریڈی کو ہدایت دی کہ وہ 25 / اپریل تک روزانہ سی بی آئی کے سامنے پیش ہوتے رہیں۔

قبل ازیں مرکزی ایجنسی نے پوچھ تاچھ کیلئے اویناش ریڈی کو 17 / اپریل کو طلب کیا تھا مگر ان کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے سبب سی بی آئی نے ریڈی کی طلبی کے احکام کو موخر کردیا۔ درخواست پیشگی ضمانت کے قطعی احکام25 اپریل کو جاری ہونے کی امید ہے۔

سی بی آئی عدالت نے ملزمین بھاسکرریڈی (والد ایم پی کڑپہ) اور اودئے کمار ریڈی کو عدالتی تحویل میں دینے کے ایک دن بعد سی بی آئی نے ان دونوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

سی بی آئی حکام نے چنچل گوڑہ سے ان دونوں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور میڈیکل جانچ کیلئے انہیں عثمانیہ ہاسپٹل لایا گیا۔ طبی جانچ کے بعد انہیں پوچھ تاچھ کیلئے سی بی آئی کے علاقائی دفتر لایا گیا۔