صحت

ملک میں کورونا کے 173 نئے کیسز

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 173 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور اسی عرصے میں ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 173 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور اسی عرصے میں ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
کووڈ۔19 میں قابل لحاظ کمی: امریکی عہدیداروں

دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 111 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

ملک میں اب تک 2,20,67,13,251 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں پیر کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,91,756 ہو گئی ہے۔

ایکٹو کیسز کی تعداد 150 کم ہو کر 3,193 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,882 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 322 بڑھ کر 4,44,56,681 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران میزورم میں فعال کیسوں کی تعداد میں نو کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ اتر پردیش میں پانچ، گجرات میں تین، ہریانہ اور کرناٹک میں دو دو، میگھالیہ اور راجستھان میں بالترتیب ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں دیگر ریاستوں بہار، چنڈی گڑھ، دہلی، گوا، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، کیرالہ، لداخ، مہاراشٹر، ناگالینڈ، اڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، تلنگانہ، تامل ناڈو، تریپورہ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال میں کورونا کے کیسز میں کمی آئی ہے۔ اسی عرصے میں دہلی میں ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

a3w
a3w