مہاراشٹرا

ویب سائٹ پر دو بہنوں کی تصاویر اور فحش تبصرے، کیس درج

ایک ویب سائٹ پر ناسک کی دو سگی بہنوں کی تصاویر بغیر اجازت اپ لوڈ کی گئیں اور اس کے نیچے فحش تبصرے کیے گئے۔ اس معاملے میں لڑکیوں نے سائبر پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔

ناسک: ایک ویب سائٹ پر ناسک کی دو سگی بہنوں کی تصاویر بغیر اجازت اپ لوڈ کی گئیں اور اس کے نیچے فحش تبصرے کیے گئے۔ اس معاملے میں لڑکیوں نے سائبر پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
دھوکہ دہی میں ملوث دو افراد گرفتار، ورک فرم ہوم کے نام پر دھوکہ دیا گیا
رام مندر کے موضوع پر پیامات، عوام چوکس رہیں: سائبر سیکوریٹی
تلنگانہ میں سائبر کرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ
شاطر دھوکہ باز سائبر کرائم پولیس رچہ کنڈہ کی جال میں

متعلقہ ویب سائٹ اور اس پر پوسٹ کرنے والے اکاؤنٹ سمیت ٹیلی گرام گروپ کے خلاف سائبر جرائم کی دفعات کے تحت کیس درج کیا گیاہے۔ 15 اور 16/ ستمبر کی نصف شب تقریباً1 سے 1:30 بجے لڑکیوں کو اطلاع ملی کہ تین الگ الگ اکاؤنٹ سے ان کی تصاویر ”ریڈیٹ“ نامی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئیں۔

ان تصاویر پر فحش تبصرے کیے جانے کا بھی انکشاف ہوا۔ دونوں بہنیں سائبر پولیس اسٹیشن پہنچیں اور اس معاملے کے سارے ثبوت پولیس کے حوالے کیے۔ پولیس کی جانب سے دستاویزات اور متعلقہ لنک کی توثق کے بعد کیس درج کرلیا گیا۔

سائبر پولیس اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ ان دونوں لڑکیوں کی تصاویر ملزمین تک کیسے پہنچیں، انہیں متعلقہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی کیا وجہ تھی اور بدنامی کے پیچھے کیا مقصد ہے۔

پولیس کے ابتدائی اندازہ کے مطابق اس بات کی تصدیق کی جارہی ہے کہ کیا لڑکیوں کے کسی شناسا کا اس معاملے سے تعلق ہے۔

اس اثناء سائبر پولیس نے سبھی شہریوں سے سوشل میڈیا پر ”پرائیویٹ پالیسی لاک“ رکھنے کی اپیل کی ہے، کیو ں کہ اس طرح کے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔