حیدرآباد

سومیش کمار‘ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے مشیر خاص

سومیش کمار نے آندھراپردیش میں اپنی خدمات پر رجوع ہوئے رضاکارانہ سبکدوشی کے لیے درخواست داخل کی تھی جس کو چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے منظور کرلیاتھا۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ کی جانب سے سابق چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ سومیش کمار کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے مشیر خاص (چیف اڈوائزر) مقررکرنے کافیصلہ کیاگیا۔ اطلاعات کے مطابق چیف منسٹر کی جانب سے سومیش کمار کو چیف اڈوائزر ٹو چیف منسٹر مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کردیئے گئے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں تنہا کامیابی حاصل کرنے بی جے پی کو شاں: ترون چگھ
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
سرکاری عہدیداروں کو معمول کی کارروائی کے طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ
کانگریس پانچوں ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی: اشوک گہلوت
9 سال میں 2000 فرسودہ قوانین منسوخ: جتیندرسنگھ

 یہ عہدہ کابینی وزیر کے رتبہ کا حامل رہے گا جس کی میعاد تین سال رہے گی۔ سومیش کمار کو دسمبر 2019 میں چیف سکریٹری تلنگانہ مقرر کیاگیاتھا تاہم جنوری 2023 میں تلنگانہ اسٹیٹ ہائیکورٹ کے فیصلہ کے بعد کہ سومیش کمار کی خدمات آندھراپردیش کے حوالہ کردی جائے‘انہیں چیف سکریٹری تلنگانہ کے عہدہ سے ہٹادیاگیاتھا۔

 1989 بیاچ سے تعلق رکھنے والے سومیش کمار تلنگانہ کے طویل ترین مدت تک چیف سکریٹری کی خدمات پر فائض رہے۔ انہوں نے آندھراپردیش میں اپنی خدمات پر رجوع ہوئے رضاکارانہ سبکدوشی کے لیے درخواست داخل کی تھی جس کو چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے منظور کرلیاتھا۔

 آج حسب توقع حکومت تلنگانہ کی جانب سے سومیش کمار کو چیف منسٹر کے مشیر خاص مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت سابق عہدیدار کے تجربہ اور خدمات سے استفادہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔اس مقصد کے لیے انہیں چیف منسٹر کا مشیر خاص مقرر کیاگیاہے تاکہ انہیں اپنے تجربہ سے مشورہ دیا کرتے رہیں۔