دہلی
کھانسی کا شربت تیار کرنے والی کمپنی کے 3 ملازمین گرفتار
اس کمپنی کے تیار کردہ کھانسی کے شربت سے ازبکستان میں گزشتہ سال 18 بچوں کی اموات ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ میریون بایو ٹیک کے پانچ عہدیداروں کے خلاف جمعرات کی شب دیر گئے ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

نوئیڈا: نوئیڈا پولیس نے شہر کی ایک فارما سیوٹیکل کمپنی کے تین ملازمین کو گرفتار کرلیا۔
اس کمپنی کے تیار کردہ کھانسی کے شربت سے ازبکستان میں گزشتہ سال 18 بچوں کی اموات ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ میریون بایو ٹیک کے پانچ عہدیداروں کے خلاف جمعرات کی شب دیر گئے ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن کے ایک ڈرگس انسپکٹر کی شکایت پر کمپنی اور اس کے ملازمین بشمول دو ڈائرکٹرس کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
مرکزی اور اترپردیش اسٹیٹ ڈرگ اتھاریٹیز نے میریون بایو ٹیک کی دواؤں کے نمونوں کی جانچ کی تھی اور ان میں سے 22 کو غیرمعیاری پایا تھا۔