سوشیل میڈیا

گجرات میں تنخواہ مانگنے پر دلت شخص کے منہ میں جوتا ٹھونس دیا گیا

ایک خاتون تاجر اور کم از کم دیگر 6 افراد کے خلاف مبینہ طور پر خاتون کی کمپنی میں 15 دن تک کام کرنے والے ایک 21 سالہ دلت شخص پر تنخواہ کا مطالبہ کرنے پر حملہ کرنے اور اس کے منہ میں خاتون کا جوتا رکھکر معذرت خواہی پر مجبور کرنے کے الزام پر ایک کیس درج رجسٹر کیا گیا ہے۔

موربی: گجرات کے موربی شہر میں پولیس نے ایک خاتون تاجر اور کم از کم دیگر 6 افراد کے خلاف مبینہ طور پر خاتون کی کمپنی میں 15 دن تک کام کرنے والے ایک 21 سالہ دلت شخص پر تنخواہ کا مطالبہ کرنے پر حملہ کرنے اور اس کے منہ میں خاتون کا جوتا رکھکر معذرت خواہی پر مجبور کرنے کے الزام پر ایک کیس درج رجسٹر کیا گیا ہے۔ایک عہدیدار نے یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
اسپائس جیٹ کا 1400 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا منصوبہ
بھوکا ریچھ 60 کیک کھا گیا اور بیکری والے دیکھتے رہ گئے
کھانسی کا شربت تیار کرنے والی کمپنی کے 3 ملازمین گرفتار

انھوں نے کہا کہ یہ واقعہ چہارشنبہ کے دن رونما ہوا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس/سی ایس ٹی سیل) پرتی پال سنہا ذالا نے کہا کہ متاثرہ شخص نیلیش دلسنیا نے ایک شکایت درج کرائی جس کی بنیاد پر موربی پولیس نے جمعرات کے دن خاتون کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی جس کی وبھوتی پٹیل عرف رانیبا اور اس کے بھائی اوم پٹیل نیز منیجر پریکشت کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے.

وی بھوتی پٹیل رانیبا انڈسٹریز پرائیوٹ لمیٹیڈ کی مالکن ہے جس کا دفتر روا پار چورستے کے قریب تجارتی کامپلکس میں واقع ہے۔

وبھوتی نے اکتوبر کے اوائل میں ٹائلس مارکٹنگ کرنے والے دلسنیا کو ماہانہ 12000 روپے کی تنخواہ پر ملازم رکھا مگر 18 اکتوبر کو اچانک نکال دیا۔جب دلسنیا نے کمپنی میں 16 دن کام کرنے کے لئے اپنی تنخواہ کی خواہش کی تو پٹیل نے واضح جواب نہیں دیا

اور اس کے کالس کا جواب دینا بند کردیا ذالا نے کہا کہ جب دال سنیا، اس کا بھائی میہل اور پروسی بھاویش چہارشنبہ کی شام پٹیل کے دفتر گئے تو تاجر خاتون کا بھائی اوم پٹیل اپنے ساتھیوں کے ساتھ پہنچ کر تینوں پر حملہ کرنا شروع کردیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وبھوتی پٹیل نے بھی اسے طمانچہ مارا اور گھسیٹ کر تجارتی کامپلکس کی چھت تک لے گئی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمین جن میں پریکشت پٹیل، اوم پٹیل اور 6 تا 7 نامعلوم افراد شامل ہیں نے اسے بیلٹس سے مارپیٹ کی لات اور گھونسے مارے۔

شکایت گذار نے الزام لگایا کہ وبھوتی پٹیل نے اسے اپنے جوتا منہ میں رکھنے اور تنخواہ مانگنے پر معذورت خواہی کرنے پر مجبور کیا۔ خاتون نے اسے ہلاک کرانے کی دھمکی بھی دی اگر وہ دوبارہ روا پار چوراستہ پر دیکھا گیا۔ انھوں نے ایک ویڈیو بھی تیار کیا اور اسے یہ کہنے پر مجبور کیا کہ وہ جبری وصولی کے لئے وبھوتی کے دفتر پہنچا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ملزمین نے متاثرہ شخص کو خاتون تاجر سے تنخواہ کا مطالبہ کرنے پر معذورت خواہی کرنے پر مجبور کیا۔

دلت شخص گھر لوٹا اور اسے موربی سیول ہاسپٹل لیجایا گیا جہاں فی الحال وہ زیر علاج ہے، پولیس نے یہ بات کہی۔ ذالا نے کہا کہ تمام ملزمین کے خلاف حملہ، مجرمانہ طور پر دھمکانے اور بلوے کے الزامات پر کیس درج کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ کیس میں تحقیقات زیر دوراں ہے تاحال کوئی گرفتاری نہیں کی گئی۔

a3w
a3w