جرائم و حادثاتحیدرآباد

گمنام نمبرات کے فون کالس ریسیونہ کریں، پولیس کامشورہ

سائبرکرائم کے ایک نئے واقعہ میں دھوکہ باز‘خودکوقانون نافذکرنے والی ایجنسیوں کے عہدیدار بتاکر معصوم عوام کو لوٹ رہے ہیں اور ان متاثرین کوڈیجیٹل باوس آریسٹ کا شکار بنارہے ہیں۔

حیدرآباد: سائبرکرائم کے ایک نئے واقعہ میں دھوکہ باز‘خودکوقانون نافذکرنے والی ایجنسیوں کے عہدیدار بتاکر معصوم عوام کو لوٹ رہے ہیں اور ان متاثرین کوڈیجیٹل باوس آریسٹ کا شکار بنارہے ہیں۔

اس طرح کے واقعات میں اضافہ کے پیش نظر تلنگانہ پولیس نے عوام کو متنبہ کیا اور ایڈوائزری جاری کی ہے۔ جاری کردہ ایڈوائزری میں تلنگانہ پولیس نے عوام سے کہاہے کہ وہ محتاط رہیں اورگمنام نمبرات سے آنے والے فون کالس کوریسیوکرنے سے گریز کریں۔ڈیجٹیل ہاوس آریسٹ اسکام دھوکہ سے مراد ہے۔

جس میں ماہرانہ صلاحیتوں کے حامل دھوکہ بازخودکو سی بی آئی‘ پولیس‘کسٹمر‘این آئی اے کے افسران بتاتے ہوئے عوام سے یہ کہتے ہیں کہ آپ کے بینک اکاونٹ کے غیر قانونی استعمال کی وجہ سے اس کے خلاف انکوائری کا حکم دیاگیاہے اور

یہ کہتے ہیں کہ بینک اکاونٹس سے مربوط پان کارڈ‘آدھارکارڈاور سم کارڈ وغیرہ کی انکوائری کرنی ہے اور وہ عوام کویہ بھی حکم دے سکتے ہیں کہ آپ گھر سے باہر نہ نکلیں‘رشتہ داروں سے ربط پیدا نہ کرنے پربھی مجبور کیا جاتا ہے۔

اس طرح دھوکہ دینے کے لئے عوام کے بینک اکاونٹس تک دھوکہ باز رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پولیس نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ گمنام نمبرات کے فون کالس قطعی طورپر ریسیونہ کریں۔

a3w
a3w