حیدرآباد

یوم آزادی، حیدرآباد میں پولیس کی تلاشی

یوم آزادی کے پیش نظر شہرحیدرآباد کے ریلوے اسٹیشنوں اور بس اسٹینڈس پر پولیس کی جانب سے تلاشی مہم چلائی گئی۔

حیدرآباد: یوم آزادی کے پیش نظر شہرحیدرآباد کے ریلوے اسٹیشنوں اور بس اسٹینڈس پر پولیس کی جانب سے تلاشی مہم چلائی گئی۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
اسمارٹ فونس چوری کرنے والی ٹولی بے نقاب، 31ملزمین گرفتار
خواتین، نومولود کو قبرستان میں چھوڑ کر فرار، دبیرپورہ میں واقعہ
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

احتیاطی اقدام کے طورپر شہر کے مشہور ایم جی بی ایس میں ڈاگ اسکواڈ اور بم کو ناکارہ بنانے والے اسکواڈ کے ذریعہ تلاشی لی گئی۔

شہرحیدرآباد کے تین کمشنریٹس کے حدود کے مختلف اہم مقامات پر کل شب یہ تلاشی مہم چلائی گئی۔

اعلی عہدیداروں کی ہدایت کے مطابق پولیس نے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی بھی تلاشی لی۔

پولیس نے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ بھی کی ہے۔پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں لاجس بھی پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں اور مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی۔

a3w
a3w