مشرق وسطیٰ

جنوبی، مشرقی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 12 افراد جاں بحق

اس میں کہا گیا ہے کہ الغندوریا قصبے میں ایک گھر پر ایک اور اسرائیلی فضائی حملے میں چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے، جب کہ كفر تبنيت گاؤں میں ایک عمارت کو نشانہ بنانے والے حملے میں مزید دو افراد ہلاک ہوئے۔

بیروت: مشرقی اور جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں جمعہ کو 12 افراد جاں بحق اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ لبنانی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
برطانیہ میں سیکل رانوں کی مہم، غزہ کیلئے فنڈس جمع کئے جارہے ہیں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
رفح پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 18فلسطینی جاں بحق
اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینیوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے: اقوام متحدہ

لبنانی فوجی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں 15 اور مشرق میں چار حملے کیے، جن میں جن میں اسلامک ہیلتھ اتھارٹی کا ایک نیم فوجی رکن سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

سرکاری قومی خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کی کہ جنوبی لبنان کے مغرب میں اسلامک ہیلتھ اتھارٹی کے نئے قائم کردہ مرکز کو نشانہ بناکر کئے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں ابراہیم نامی طبی عملہ ماراگیا۔