مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فوج کی کارروائی، حماس قائد سعید احمد ہلاک

اسرائیل کی ڈیفنس فورسس (آئی ڈی ایف) نے آج یہاں بتایا ہے کہ سعیداحمد عابدقداری کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

یروشلم (آئی اے این ایس) اسرائیل کی ڈیفنس فورسس (آئی ڈی ایف) نے آج یہاں بتایا ہے کہ سعیداحمد عابدقداری کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے لئے مالیہ فراہم کرنے میں پیش پیش رہا کرتے تھے جس کی وجہ انہیں ہلاک کردیا گیا۔ آئی ڈی ایف نے الزام عائد کیا ہے کہ ہم نے حماس منی ایکسچینجرکو ہلاک کردیا جو کہ حماس میں ایک کلیدی دہشت گرد سمجھے جاتے تھے۔

انہوں نے دہشت گردوں اور تخریبی سرگرمیوں کیلئے مالیہ فراہم کرنے کا کام کیا۔ وہ الویفاق کمپنی فنڈ کے صدر رتھے جس کو اسرائیل کی حکومت نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ہم نے مذکورہ شخص کی سرگرمیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہلاک کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جس میں ہم کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

وہ کئی قابل اعتراض سرگرمیوں میں بھی ملوث تھے۔ 7اکتوبر 2023ء کے بعد سے جبکہ اسرائیل اور حماس میں شدید لڑائی شروع ہوگئی سعید احمد پیش پیش رہا کرتے تھے۔ 2019ء میں ان کے بھائی حامد کو ہلاک کردیا گیا جو کہ تخریبی سرگرمیوں میں حصہ لیا کرتے تھے۔

یہ بات آئی ڈی ایف نے بتائی اور کہا کہ محمد حسن محمد بھی کئی قابل اعتراض سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں جوکہ فلسطین میں مجاہدین کی تحریک کے ایک سینئر کمانڈر تھے۔ اسرائیلیوں کے قتل اور اغوا میں بھی وہ ملوث رہے ہیں۔ اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ محمد صالح محمد برداوی بھی پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان اگرچہ کہ جنگ بندی کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود تشدد اور حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعرات کو اسرائیل کی دفاعی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ فوج غزہ میں تیزی کے ساتھ داخل ہورہی ہے تاکہ یہاں کے کئی علاقوں پر قبضہ کو یقینی بنایا جاسکے۔