بیاگ میں موجود پٹاخے پھٹ پڑنے، بائک سوار ہلاک، 6 زخمی (خوفناک ویڈیو)
بتایاجاتا ہیکہ ایک شخص‘ پٹاخوں سے بھرایک بیاگ کے ساتھ بائک پرجارہا تھا‘ پولیس کے مطابق جس بیاگ میں ’پیاز بم“ تھے‘ یہ بیاگ اس وقت گرپڑا جبکہ بائک جس پر بیاگ لدا شخص سوار تھا‘ گڑھے میں اترپڑی جس کے ساتھ ہی بیاگ میں موجود پٹاخے دھماکہ سے پھٹ پڑے
امراوتی (آئی اے این ایس) آندھراپردیش میں پٹاخے پھٹ پڑنے کے مربوط دو واقعات میں 3افراد ہلاک دیگر11شدید زخمی ہوگئے۔ایک شخص‘ اس وقت زندہ جل گیا جبکہ جمعرات کے روز پٹاخے دھماکہ سے پھٹ پڑے۔ اس واقعہ میں دیگر 6افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ایلورو ٹاؤن میں پیش آیا۔
بتایاجاتا ہیکہ ایک شخص‘ پٹاخوں سے بھرایک بیاگ کے ساتھ بائک پرجارہا تھا‘ پولیس کے مطابق جس بیاگ میں ’پیاز بم“ تھے‘ یہ بیاگ اس وقت گرپڑا جبکہ بائک جس پر بیاگ لدا شخص سوار تھا‘ گڑھے میں اترپڑی جس کے ساتھ ہی بیاگ میں موجود پٹاخے دھماکہ سے پھٹ پڑے جس کے نتیجہ میں یہ بائک سوار شخص ہلاک ہوگیا اس واقعہ کی زد میں آنے سے دیگر6افراد بھی زخمی ہوگئے جن میں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
مہلوک کی لاش کے تکڑے ہوگئے جس کی شناخت سدھاکر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ریاست میں 24گھنٹوں کے اندر ایک دوسرا واقعہ پیش آیا۔
ضلع مغربی گوداوری میں چہارشنبہ کی شام کو پٹاخے سازی یونٹ میں آگ بھڑکنے کی وجہ سے دو خواتین زندہ جھلس گئیں جبکہ اس واقعہ میں دیگر5افراد زخمی ہوگئے۔ بتایاجاتا ہیکہ ضلع اندراجاوام منڈل کے سوریاراؤ پالم گاؤں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران پٹاخوں کی تیاری کے یونٹ میں بجلی گرنے سے اس یونٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔
بجلی گرنے کی خوفناک آواز کے ساتھ آگ کا بڑا گولہ اٹھتا دکھائی دیا۔ اس دھماکہ کی آواز سے گاؤں والوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پٹاخہ سازی یونٹ میں 16افراد کام کررہے تھے مگران میں 2 خواتین زندہ جل گئیں۔ جن کی شناخت 42 سالہ وی سری والی اور25 سالہ جی سنیتا کے طور پر کی گئی ہے۔ دیگر5 زخمیوں کو تنکو کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیاگیا جبکہ مابقی 9 ورکرس کو معمولی زخم آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق رام شیواجی‘ اس یونٹ کوچلارہے تھے جن کے پاس یونٹ چلانے کا لائسنس بھی تھا۔