سوشیل میڈیاشمال مشرق

آسام میں کاکروچ جنتا پارٹی کا واٹس ایپ گروپ بنانے والے 3 مسلم نوجوان گرفتار

پوسٹ میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ نوجوانوں کے خلاف کسی قسم کے ہتھیار، تشدد یا مجرمانہ سازش کا الزام نہیں، بلکہ صرف واٹس ایپ گروپ بنانے کی بنیاد پر انہیں حراست میں لیا گیا۔

گوہاٹی: آسام کے ضلع لکھیم پور میں تین مسلم نوجوانوں کی مبینہ گرفتاری کا دعویٰ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق اسرٰف الاسلام، منظور رحمان اور عبدالقاسم نامی تین نوجوانوں کو ضلع لکھیم پور کے علاقے اسلام پور، لالوک سے ان کے گھروں سے حراست میں لیا گیا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان پر "کاکروچ جنتا پارٹی” سے منسلک ایک واٹس ایپ گروپ بنانے کا الزام ہے۔

پوسٹ میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ نوجوانوں کے خلاف کسی قسم کے ہتھیار، تشدد یا مجرمانہ سازش کا الزام نہیں، بلکہ صرف واٹس ایپ گروپ بنانے کی بنیاد پر انہیں حراست میں لیا گیا۔