مہاراشٹرا

مہاراشٹر: جے ایم ایف سی امتحان 2022 ,5 مسلم امیدواروں کی شاندار کامیابی

سول جج (جونیئر ڈویژن) جوڈیشل مجسٹریٹ (فرسٹ کلاس) مسابقتی مین امتحان 2022 کی عارضی انتخابی فہرست حال ہی میں جاری کی گئی، جس میں کل 114 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس باوقار عدالتی امتحان میں 5 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پوری قوم کا نام روشن کیا ہے۔

ممبئی: سول جج (جونیئر ڈویژن) جوڈیشل مجسٹریٹ (فرسٹ کلاس) مسابقتی مین امتحان 2022 کی عارضی انتخابی فہرست حال ہی میں جاری کی گئی، جس میں کل 114 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس باوقار عدالتی امتحان میں 5 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پوری قوم کا نام روشن کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال


کامیاب ہونے والے مسلم امیدواروں میں شیخ تنویر رحمن نے پانچواں مقام حاصل کیا، جبکہ شمائلہ صدف سہیل احمد، جو کہ ناندیڑ کی رہائشی ہیں، نے 19 واں مقام حاصل کیا ہے۔ اسی طرح ملانی اشفاق شاہجہاں نے 23 واں، شیخ احمد شیخ نصیر احمد نے 73 واں رینک حاصل کیا۔


ایم پی ایس سی کی جانب سے اس امتحان کے لئے اشتہار سال 2022 میں جاری کیا گیا تھا، جس میں ہزاروں امیدواروں نے فارم بھر کر حصہ لیا تھا۔یہ امتحان کل 3 مراحل میں منعقد کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں بیلیم امتحان ہوا جس میں 12000 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ ان میں سے 1500 امیدوار مین امتحان کے لیے کوالیفائی ہوئے۔ بعد ازاں ان میں سے 1350 طلباء کو انٹرویو کے لیے منتخب کیا گیا۔


29 مارچ 2025 کے بیچ منعقدہ انٹرویو کے بعد 411 امیدواروں کا بطور سول جج (جونیئر ڈویژن) جوڈیشل مجسٹریٹ کے طور پر انتخاب کیا گیا ہے۔اب ان تمام کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے اور جلد ہی انہیں تربیت دی جائے گی، جس کے بعد ان کا تقرر بطور سول جج (جونیئر ڈویژن) جوڈیشل مجسٹریٹ کے عہدے پر کیا جائے گا۔