تلنگانہ

بی آر ایس تیسری بار حکومت تشکیل دے گی: کے ٹی آر

بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے یقین ظاہر کیا کہ 3 دسمبر کے بعد ریاست میں بی آر ایس مسلسل تیسری بار حکومت کی باگ ڈور سنبھالے گی۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے یقین ظاہر کیا کہ 3 دسمبر کے بعد ریاست میں بی آر ایس مسلسل تیسری بار حکومت کی باگ ڈور سنبھالے گی۔

متعلقہ خبریں
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں  حسینی  علم میں شعبہ سیاسیات کی جانب سے ڈیجیٹل ڈاکومنٹری کی رونمائی
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
و قارآباد میں مساجد کمیٹی و میلا د کمیٹی کے زیر اہتمام وقف تریمی قانون کیخلاف زبردست احتجاجی ریلی
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

آج ہوٹل پارک حیات میں سی ایم ایس ٹی ای کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر شخص کو یکساں حقوق ملنا چاہئے۔

ہر شخص کے پاس کچھ نہ کچھ صلاحیت ہوتی ہیں اور یہ صلاحیت کسی انفرادی شخص یا کسی مخصوص طبقہ کی جاگیر نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ خدا نے انسان کو پیدا کیا مگر انسان نے انسان کو ذات پات میں تقسیم کردیا۔

ہر شخص کو دستیاب مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے مستقبل کو تابناک بنانا چاہئے۔

سی ایم ایس ٹی ای پروگرام کے ذریعہ کامیابی حاصل کرنے پر500 قبائیلی نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے دوسروں کو ان کامیاب نوجوانوں سے تحریک حاصل کرنے کا مشورہ دیا اور قبائیلی برادری کیلئے خصوصی انڈسٹریل پارک کیلئے کوشش کرنے کا مشورہ دیا۔

اس تقریب سے ریاستی وزیر قبائیلی بہبود ستیہ وتی  راتھوڑ نے بھی خطاب کیا۔