حیدرآباد

مجلس پر ایک پھر اعتماد، عوام سے اسدالدین اویسی کااظہار تشکر

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات میں پارٹی کے 7 امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرانے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔

حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات میں پارٹی کے 7 امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرانے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں
اسد الدین اویسی نے گھر گھر پہنچ کر عوام سے ملاقات (ویڈیو)
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
گڈی ملکاپور کے سینکڑوں نوجوان کانگریس میں شامل، عثمان الہاجری نے پارٹی کا کھنڈوا پہنایا
اویسی کا دوٹوک بیان: پاکستان دہشت گردی کی آڑ میں انسانیت کا دشمن
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی

سوشیل میڈیا کے پلاٹ فام ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کانگریس پارٹی کو مبارکباد دی جو ریاست میں حکومت تشکیل دینے جاری ہے۔

انہوں نے تحریر کیا کہ وہ حیدرآباد کے عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے ایک بار پھر مجلس پر اعتماد کرتے ہوئے 7 حلقوں سے پارٹی امیدواروں کو کامیاب بنایاہے۔

انہوں نے کہاکہ انشا اللہ ہم بنیادی سطح پر کام کریں گے اور مجلس کو مزید آگے لے جائیں گے۔

انہوں نے جانفشانی سے کام کرنے پر پارٹی کارکنوں اور قائدین سے بھی اظہار تشکر کیا۔

اویسی نے کہاکہ میری نیک تمنائیں کانگریس کے ساتھ ہیں۔ مجلس ایک تعمیری اپوزیشن کا رول ادا کرے گی۔ مجلس اتحاد المسلمین‘ روایتی گڑھ پرانے شہر پر اپنا دبدبہ برقرار رکھا اور پارٹی کے 7 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔