میں کے سی آر کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں: ریونت ریڈی
ریونت ریڈی نے کہاکہ اُنہوں نے کہاکہ سکریٹری صحت کو ہدایت دی کہ وہ اسپتال کے دورہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہیں بہتر طبی خدمات ملیں اور وقتاً فوقتاً مجھے صورتحال کی اطلاع دیں۔

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے بی آر ایس پارٹی کے صدر کے سی آر کے کولہے کی ہڈی ٹوٹنے اور اسپتال میں داخل ہونے پر رد عمل کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ وہ کے سی آر کی جلد صحتیابی کی خواہش کرتے ہیں۔ اُنہوں نے سکریٹری صحت کو ہدایت دی کہ وہ کے سی آر کو بہتر علاج فراہم کریں۔
ریونت ریڈی نے سابق چیف منسٹر کے سی آر کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ریونت ریڈی نے کہاکہ اُنہوں نے کہاکہ سکریٹری صحت کو ہدایت دی کہ وہ اسپتال کے دورہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہیں بہتر طبی خدمات ملیں اور وقتاً فوقتاً مجھے صورتحال کی اطلاع دیں۔
ریونت ریڈی نے کہاکہ میں کے سی آر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔ اس سے قبل حکومت نے اسپتال کے قریب سیکوریٹی بڑھادی تھی جہاں کے سی آر زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ کے سی آر کے بائیں کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی جب اُن کا پاؤں پھسل گیا اور جمعرات کو وہ اپنے فارم ہاؤس کے باتھ روم میں گر گئے۔ ڈاکٹروں نے بتایاکہ دو جگہ چوٹ آئی ہے۔ ڈاکٹروں نے کے سی آر کی صحت سے متعلق ہیلتھ بلیٹن جاری کیا۔
سی ٹی اسکیان کے بعد ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ بائیں کولہے کی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ اس طرح کے معاملات میں بحالی کیلئے 6 تا 8 ہفتوں کے آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایاکہ آج شام کے سی آر کی سرجری کی جائے گی۔ فی الوقت کے سی آر کی حالت مستحکم ہے۔