تلنگانہ

آئی سی یو میں مریض کو چوہے کاٹنے کامعاملہ، ڈاکٹرس کی معطلی کیخلاف احتجاج

زیرعلاج مریض کو چوہے کے کاٹنے کے واقعہ کے بعد کاماریڈی سرکاری میڈیکل کالج اینڈ جنرل اسپتال کے دو سینئرڈاکٹرس کو معطل کرنے تلنگانہ حکومت کے فیصلہ کے خلاف ریاست بھر میں سرکاری ڈاکٹرس نے بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا۔

حیدرآباد: اسپتال کے انتہائی نگہداشت والے شعبہ (آئی سی یو) میں زیرعلاج مریض کو چوہے کے کاٹنے کے واقعہ کے بعد کاماریڈی سرکاری میڈیکل کالج اینڈ جنرل اسپتال کے دو سینئرڈاکٹرس کو معطل کرنے تلنگانہ حکومت کے فیصلہ کے خلاف ریاست بھر میں سرکاری ڈاکٹرس نے بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا

آوٹ پیشنٹ کے اوقات میں چند منٹ کے لئے معمول کی ڈیوٹی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے تلنگانہ ٹیچنگ گورنمنٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن (ٹی ٹی جی ڈی اے) کے ارکان نے اس فیصلہ کو واپس لینے کے اپنے مطالبہ کا اعادہ کیا۔

انہوں نے سیاہ بیاچس لگاتے ہوئے ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ٹی ٹی جی ڈی اے ارکان نے کہاکہ وہ چلو ڈی ایم ای پروگرام کا آغازکریں گے اور حکومت اپنے فیصلہ کو واپس نہیں لیتی ہے تو وہ ریاست گیراحتجاج کریں گے۔