تلنگانہ

بی آرایس نے اپنے دور میں گھر گھر ملازمت کے نام پر دس سال تک عوام کو دھوکہ دیا: وزیر بہبودی خواتین تلنگانہ

سیتکا نے کہا ہے کہ ریاست کی اصل اپوزیشن بی آرایس کے لیڈروں نے اپنے دور میں گھر گھر ملازمت کے نام پر دس سال تک عوام کو دھوکہ دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیر بہبودی خواتین واطفال سیتکا نے کہا ہے کہ ریاست کی اصل اپوزیشن بی آرایس کے لیڈروں نے اپنے دور میں گھر گھر ملازمت کے نام پر دس سال تک عوام کو دھوکہ دیا۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
تلنگانہ کی مالی حالت پر اسمبلی میں بحث متوقع
گرمائی تعطیلات – بچوں کی دینی تربیت کا سنہری موقع: مولانا صابر پاشاہ قادری
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر

انہوں نے مانیٹری ایکسچینج بل پر قانون ساز اسمبلی میں بحث کے دوران کہا کہ دس سالوں تک حکمران جماعت کے لیڈران عثمانیہ یونیورسٹی جانے سے قاصررہے۔

انہوں نے پوچھا کہ 10 سال اقتدار میں رہنے کے باوجود عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ کو ملازمتیں کیوں نہیں دی گئیں؟بی آرایس حکومت نے آشا ورکرس، آنگن واڑی ورکرس کی پنشن چھین لی۔

قبل ازیں ریاستی وزیرفائنانس ملوبھٹی وکرامارکا کی جانب سے ایوان میں پیش کردہ فارن ایکسچینج بل پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے سابق وزیر کے ٹی راما راو نے کہا کہ تلنگانہ نے پچھلے دس سالوں میں بہت ترقی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دی گئی رپورٹس میں متضاد بیانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی کئی ریاستوں کے مقابلے تلنگانہ بہتر حالت میں ہے۔

کرن کمار ریڈی جیسے لوگوں نے کہا تھا کہ تلنگانہ اندھیروں سے بھر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے وقت ریاست میں 2014 میں 26 ہزار کروڑ کی آمدنی تھی تو 2024 میں یہ آمدنی 1 لاکھ 60 ہزار کروڑ ہوگئی تھی اور ان کے دور حکومت میں تلنگانہ کو کافی فائدہ پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے 33 اضلاع کی فی کس آمدنی قومی اوسط سے زیادہ ہے۔ اگر ریاست مقروض ہے تو کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔کے ٹی راما راو نے کہا کہ بی آر ایس تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔