تلنگانہ

تلنگانہ میں بارش، سبزیوں کی کاشت پر اثرپڑا

تلنگانہ میں حالیہ بارش کا اثر سبزیوں کی کاشت پر پڑاہے۔ متحدہ عادل آباد ضلع جیسے علاقوں میں سبزیوں کی کاشت کو بارش کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں حالیہ بارش کا اثر سبزیوں کی کاشت پر پڑاہے۔ متحدہ عادل آباد ضلع جیسے علاقوں میں سبزیوں کی کاشت کو بارش کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں آن لائن جوئے اور سٹے بازی میں خطرناک اضافہ، PRAHAR نے ریاست گیر سروے کا اعلان کر دیا
جمعیۃ علماء ہند کی ملک گیرممبرسازی مہم، مسجد ِرحمت بودھن میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے ممبرشپ حاصل کی
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
تلنگانہ میں Amazon کی "زیرو ریفرل فیس” پالیسی نے بیچنے والوں کے دل جیت لیے

کھیتوں میں پانی کی وجہ سے نہ صرف کپاس اور سویا کی فصلیں بلکہ سبزیوں کی فصلیں بھی متاثرہوگئیں کیونکہ سبزیوں کی فصلوں میں کیڑے دیکھے گئے جس کی وجہ سے سبزیوں کی پیداوار مکمل طور پر رک گئی اورشہر حیدرآباد کے بازاروں میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھاگیا۔

کاشتکار دھان کی فصل کے لیے استعمال ہونے والی کھاد اور ادویات کی قیمتیں زیادہ ہونے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔