میاں خلیفہ کا اصلی نام اور مذہب کیا ہے، بدنام اداکارہ نے مسلم نام کا استعمال کیوں کیا؟
میاں خلیفہ ایک لبنانی عیسائی ہیں، لیکن انہوں نے اپنی شہرت حاصل کرنے کیلئے خود کو ایک مسلم خاتون کے طور پر پیش کیا۔

واشنٹگن:مشہور سابق لبنانی پورن اسٹار میاں خلیفہ، جن کا اصل نام سارہ جو چامون ہے، نے جان بوجھ کر ایک ایسا "اسٹیج نام” اپنایا جو مسلمان نام کی طرح سنائی دیتا ہے تاکہ وہ مسلمان خواتین کی فیتشائزیشن (fetishization) سے فائدہ اٹھا سکیں۔ میاں خلیفہ ایک لبنانی عیسائی ہیں، لیکن انہوں نے اپنی شہرت حاصل کرنے کیلئے خود کو ایک مسلم خاتون کے طور پر پیش کیا۔
میاں خلیفہ کی شہرت میں ان کا مسلم خواتین کو غلط طریقہ سے پیش کرنا ایک کلیدی عنصر رہا ہے، جس نے ان کے نام اور ان کے کام پر عالمی سطح پر تنازعہ پیدا کیا۔ ان کے انتخاب پر تنقید کی گئی کہ انہوں نے جان بوجھ کر مسلم خواتین کی معاشرتی تصویر کو نقصان پہنچانے والے مواد کو فروغ دیا۔
یہ انکشاف ایک بار پھر اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ کس طرح ثقافتی اور مذہبی علامات کو تجارتی مفادات کیلئے غلط طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، اور اس پر تنقید جاری ہے۔