حیدرآباد

خاتون کے گلے سے طلائی زیورچھیننے والے ملزمین گرفتار

متاثرہ نے فوری طور پر چیتنیہ پوری پولیس میں شکایت درج کرائی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے چیتنیہ پوری علاقہ میں گھریلو خاتون کے گلے سے سونے کے زیورات چھین کرفرارہونے والے دو ملزمین کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرکے ریمانڈ کردیاگیا۔

متعلقہ خبریں
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

روڈ نمبر 5، الکاپوری کالونی میں رہنے والی وینکٹ رمنی نامی خاتون کے گھر میں نامعلوم افراد نے گھس کر اس کے گلے سے طلائی زیورات زبردستی چھین لئے اورفرارہوگئے۔

متاثرہ نے فوری طور پر چیتنیہ پوری پولیس میں شکایت درج کرائی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کے بعد دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔