حیدرآباد

نامپلی میں پٹرول پمپ پر کھڑے آئیل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی  (ویڈیو وائرل)

پولیس کے بموجب مصروف سڑک پر واقع کورٹ کامپلکس کے قریب پٹرول پمپ پر پہنچنے والے آئیل ٹینکر سے اچانک آگ کے شعلے بلد ہونے لگے۔

حیدرآباد: نامپلی علاقہ میں ایک پٹرول پمپ پر ایندھن سے بھرے آئیل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس سے علاقہ میں سنسنی پیھل گئی۔ خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

پولیس کے بموجب مصروف سڑک پر واقع کورٹ کامپلکس کے قریب پٹرول پمپ پر پہنچنے والے آئیل ٹینکر سے اچانک آگ کے شعلے بلد ہونے لگے۔

ٹینکر کے ڈرائیور نے حاضر دماغی کامظاہرہ کرتے ہوئے فوری طورپر ٹینکر کو پٹرول پمپ سے باہر نکال کر سڑک پر کھڑا کردیا۔ مزید اطلاع کے مطابق واقعہ کیاطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوشش شروع کردیں۔