چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا
جگن نے کہاکہ جیسے ہی سیلاب کی صورتحال بہتر ہوگی، فصلوں کو ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگایاجائے گا۔وزیراعلی نے میڈیکل آفیسرس بالخصوص اسپیشلسٹس کی دستیابی کو یقینی بنانے کی خواہش کی کیونکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبا کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ریاست میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ متاثرین کی مدد کریں۔انہوں نے ریاست میں سیلاب کی صورتحال پر عہدیداروں کے ساتھ ویڈیوکانفرنس منعقد کی جس میں سیلاب سے متاثرہ6اضلاع کے کلکٹرس کے ساتھ ساتھ عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر جگن نے کلکٹرس اور عہدیداروں کو مختلف ہدایات دیں۔انہوں نے کہاکہ متاثرین کو دو ہزارروپئے،25کلوچاول، ایک کیلوگُڑ، ایک کلوآلو،ایک کلوپیاز،ایک کلوپام آئیل دیا جائے۔وزیراعلی نے کہاکہ چندرابابونائیڈو، پون کلیان اور میڈیا کا ایک گوشہ زہرپھیلارہا ہے اور ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ عہدیداروں کی شبیہ کو بگاڑنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جیسے ہی سیلاب کی صورتحال بہتر ہوگی، فصلوں کو ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگایاجائے گا۔وزیراعلی نے میڈیکل آفیسرس بالخصوص اسپیشلسٹس کی دستیابی کو یقینی بنانے کی خواہش کی کیونکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبا کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔