مہاراشٹرا

زیر دوراں قیدی کو خاتون کے ساتھ قیام کی سہولت

قتل کے ایک ملزم کو اس کی خاتون ساتھی کے ساتھ ہبلی کی ایک ہوٹل میں قیام کی سہولت دینے کیلئے 3پولیس ملازمین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کیس درج کیا گیا۔

ہبلی: قتل کے ایک ملزم کو اس کی خاتون ساتھی کے ساتھ ہبلی کی ایک ہوٹل میں قیام کی سہولت دینے کیلئے 3 پولیس ملازمین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کیس درج کیا گیا۔

پولیس کے ایک عہدیدار کے مطابق عرفان خان نامی ایک شخص کے قتل کے سلسلہ میں جاری مقدمہ کیلئے 55سالہ بچہ خان کو بلاری سے دھارواڑ لایا گیا تھا۔اسے عدالت میں پیش کرنے کے بعد پولیس ملازمین جو اس کے ساتھ آئے تھے نے اس کی درخواست پر اسے خاتون ساتھی کے ساتھ وقت گزارنے کی اجازت دی۔

اس دوران پولیس ملازم ہوٹل کے کمرہ کے باہر بطور گارڈ ٹھہرے رہے۔جب گوگل روڈ پولیس کو یہ اطلاع ملی وہ ہوٹل پر دھاوا کرکے پولیس ملازمین،قتل کے ملزم اور اس کی خاتون ساتھی کو گرفتار کیا۔

پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اس سلسلہ میں بچہ خان اور اس کی ساتھی کے بشمول 5افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔گرفتار افراد میں تین پولیس ملازم شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مزید محکمہ جاتی انکواری شروع کی گئی ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ بچہ خان ایک قتل کیس میں 20سال سے زیادہ عرصہ سے جیل میں ہیں۔