حیدرآباد

حیدرآباد میں گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان

مرکز موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ چند دنوں تک موسم خشک رہے گا۔اس دوران بارش نہ ہونے سے گرمی میں مزید اضافہ کا امکان ہے جس سے عوام کو گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوجائے گا۔رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوگا۔

حیدرآباد:غیرموسمی بارش کاسلسلہ تھم جانے کے بعد حیدرآبادکے عوام کوگرمی میں شدت اور خشک موسم کاسامنا کرناپڑے گا۔ محکمہ موسمیات کے مرکز حیدرآبادکے مطابق دن کا درجہ حرارت 36 ڈگری سلسیس سے زائد درج ہونے کا امکان ہے جس کے ساتھ شہر کے عوام گرم موسم سے بے چینی محسوس کریں گے۔

متعلقہ خبریں
گرمائی تعطیلات – بچوں کی دینی تربیت کا سنہری موقع: مولانا صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار
حیدرآباد میں جاریہ ماہ زائد درجہ حرارت کی پیش قیاسی
وقف ترمیمی قانون، بی آر ایس کی ایوانِ بالا میں شدید مخالفت، حکومت کی سازش ناقابلِ قبول:محمود علی
حیدرآباد میں جوس شاپس بے نقاب: گندگی، زنگ آلود اوزار اور بغیر لائسنس کاروبار

مرکز موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ چند دنوں تک موسم خشک رہے گا۔اس دوران بارش نہ ہونے سے گرمی میں مزید اضافہ کا امکان ہے جس سے عوام کو گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوجائے گا۔رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوگا۔

اقل ترین درجہ حرارت 23 ڈگری سلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق آئندہ تین دنوں کے دوران چنداضلاع جن میں نرمل‘عادل آباد‘کمرم بھیم آصف آباد‘جگتیال‘ نظام آباد اور منچریال شامل ہیں‘ میں ہلکی بارش کاامکان ہے اور اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافہ کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔