تلنگانہ
ائمہ کے اعزازیہ کیلئے9 کروڑ جاری
صدرنشین وقف بورڈ تلنگانہ محمد مسیح اللہ خان اور سی ای او وقف بورڈ ایس خواجہ معین الدین نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ائمہ کے 2ماہ کے اعزازیہ کیلئے9کروڑ 99 لاکھ70 ہزار روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔

حیدرآباد: صدرنشین وقف بورڈ تلنگانہ محمد مسیح اللہ خان اور سی ای او وقف بورڈ ایس خواجہ معین الدین نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ائمہ کے 2ماہ کے اعزازیہ (2ماہ جنوری اور فروری 2023) کیلئے9کروڑ 99 لاکھ70 ہزار روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم9997 ائمہ کو ہر ماہ 5ہزار کے حساب سے جاری کی گئی ہے۔