تلنگانہ

تلنگانہ:مندر پر غیر مجاز ڈرون، دو افراد گرفتار

حیدرآباد: یادادری لکشمی نرسمہاسوامی مندرکے اوپر اڑنے والے غیر مجاز ڈرون کیمرے نے ہلچل مچا دی ہے۔

حیدرآباد: یادادری لکشمی نرسمہاسوامی مندرکے اوپر اڑنے والے غیر مجاز ڈرون کیمرے نے ہلچل مچا دی ہے۔

متعلقہ خبریں
تروملا کے قریب سیکوریٹی میں کوتاہی، بھکتوں نے ڈرون استعمال کیا (ویڈیو)
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز

ایس پی ایف عہدیداروں نے ڈرون اڑانے والے دو نوجوانوں کی شناخت کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔

ان نوجوانوں کی شناخت تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع کے میلا چیروو گاؤں کے رہنے والے یوٹیوبرس اے گیندربابو اور اے ناگاراجو کے طورپر کی گئی ہے۔

یہ دونوں گذشتہ شب یادگیر گٹہ مندرپہنچے اور پارکنگ علاقہ سے ڈرون کیمرہ اڑا کر مندر کے اطراف کی فلم بندی کرنے کی کوشش کی۔

ایس پی ایف عہدیداروں نے ان دونوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا اور ڈرون کیمرہ ضبط کرلیا۔

دونوں نوجوانوں کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔