تلنگانہ

جئے کسان تلنگانہ حکومت کی پالیسی:وزیرتارک راما راو

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا کہ ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بی آر ایس کا مطلب بھارت رعیتوسمیتی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا کہ ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بی آر ایس کا مطلب بھارت رعیتوسمیتی ہے۔

متعلقہ خبریں
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

انہوں نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر اس سلسلہ میں ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ جئے کسان ان کے لئے صرف ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ ان کی حکومت کی پالیسی ہے۔

بھلے ہی مرکز کے نامناسب فیصلوں کی وجہ سے ریاستی حکومت کی آمدنی میں کمی ہوئی ہے اور بی جے پی حکومت نے ہر قدم پر مالی مشکلات پیدا کی ہیں۔

لیکن ریاستی حکومت کی طرف سے کسانوں کے قرض کی معافی کو مکمل طور پر مکمل کرنے کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے جس کا انکشاف وزیراعلی کے چندرشیکھرراونے قوت ارادی کے ثبوت کے طور پر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود میں تلنگانہ کے 9 سال ملک کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں زراعت کا مطلب خوشی ہے۔