بچوں کے لیے ڈاکٹر فہمیدہ جمیل کی کہانیوں کا مجموعہ "گھر آنگن بچین
سرکاری ، نیم سرکاری ، خانگی اور دیگر اداروں سے منسلک مدارس کے علاوہ یہ کتاب دینی مدارس کے طلباء کے لئے ایک بہترین رہبر ثابت ہوگی یہی نہیں اس کتاب کو صرف ننھے قاری تک محدود نہ رکھتے ہوئے ہر عمر کے بچوں کے معيار کے مطابق لکھی گئی ہے۔
حیدراباد: ادب اطفال کی دنیا میں ایک خاص پیش کش ” گھر آنگن بچپن ” معصوم کہانیوں کا مجموعہ ہے مثالی محلہ ڈاکٹر فہمیدہ جمیل نے ترتیب دیا ہے جوکہ خاص بچوں کے لئے ایک تحفہ سمجھا جاسکتا ہے. اس کتاب میں جہاں روایتی انداز کی کہانیاں ہیں وہیں عصر حاضر کے موضوعات جیسے ماحولیات ، سائنس وٹیکنالوجی اور نئے رجحانات اور اخلاقیات ، پندونصائح کے پہلو کو بہتر انداز کے ساتھ پیش کرتے ہوئے کہا نیاں تحریر کی گئی ہیں ۔
سرکاری ، نیم سرکاری ، خانگی اور دیگر اداروں سے منسلک مدارس کے علاوہ یہ کتاب دینی مدارس کے طلباء کے لئے ایک بہترین رہبر ثابت ہوگی یہی نہیں اس کتاب کو صرف ننھے قاری تک محدود نہ رکھتے ہوئے ہر عمر کے بچوں کے معيار کے مطابق لکھی گئی ہے۔
جملہ 80 صفحات پر مشتمل رنگین و جاذب سرورق کے ساتھ پچس کہانیاں شامل اشاعت ہیں یہ کتاب
هدی پبلیکیش پرانی حویلی حیدر آباد کے علاوہ *مرکزمکتبہ اسلامی چار مینار برانچ،چھتہ بازار حیدر آباد سے حاصل کی جا سکتی ہےراست طور پر حاصل کرنے کے لیے فون9966025455بریا
9966024884یا6300128802پر رابطہ کیا جا سکتا ہے