حیدرآباد

بائیک سے ٹکرانے کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔حادثہ میں ایک شخص ہلاک

تلنگانہ کے شاہ میرپیٹ علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے شاہ میرپیٹ علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب پرائیویٹ بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس بائیک سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ میں بائیک سوار ہلاک ہوگیا۔اس حادثہ کے ساتھ ہی بس میں آگ لگ گئی۔

مہلوک کی شناخت سدی پیٹ ضلع کے رہنے والے سنپت کے طور پر کی گئی ہے جو یوجوفارما کمپنی میں کام کرتا تھا۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ سمپت موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔اس واقعہ میں بس جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئی۔