جرائم و حادثات

حیدرآباد کے ایک شخص نے بیوی اور 10 ماہ کی لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

پولیس کے مطابق، گنیش اپنی بیوی سوپنا اور اپنے تین بچوں کے ساتھ بوئن پلی میں رہتا ہے۔ گنیش، جو آٹورکشا ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا، بار بار اپنی بیوی کے کردارپر شبہ کرتے ہوئے اس سے جھگڑا کیاکرتاتھا۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں اتوار کی صبح ایک شخص نے اپنی بیوی اور 10 ماہ کی لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق، گنیش اپنی بیوی سوپنا اور اپنے تین بچوں کے ساتھ بوئن پلی میں رہتا ہے۔ گنیش، جو آٹورکشا ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا، بار بار اپنی بیوی کے کردارپر شبہ کرتے ہوئے اس سے جھگڑا کیاکرتاتھا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
15سالہ زوجہ کے ساتھ جسمانی تعلق عصمت ریزی نہیں: دہلی ہائیکورٹ
قتل کے ملزم مندر پجاری کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا
آنند موہن کی رہائی کے خلاف کرشنیا کی بیوہ سپریم کورٹ سے رجوع

آج صبح گنیش نے اپنی بیوی سوپنا اور ان کی سب سے چھوٹی بیٹی نکشترا کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد اس نے بیگم پیٹ کے قریب چلتی ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کردیا۔

a3w
a3w