ایشیاء
پولیس عہدیدار نے اہانت رسولؐ کے مشتبہ ملزم کو گولی ماردی
پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ایک پولیس ملازم نے فائرنگ کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو ہلاک کردیا جسے شان ِ رسالت میں گستاخی کے الزام میں پکڑا گیا تھا۔

کوئٹہ: پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ایک پولیس ملازم نے فائرنگ کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو ہلاک کردیا جسے شان ِ رسالت میں گستاخی کے الزام میں پکڑا گیا تھا۔
مہلوک کی سید خان کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اسے ایک دن پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔
عہدیداروں نے اسے برہم ہجوم سے بچایا تھا جس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ یہ شخص پیغمبر اسلام ؐ کی اہانت کا مرتکب ہوا ہے۔
پولیس عہدیدار کے مطابق فائرنگ میں ملوث پولیس عہدیدار محمد خرم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خرم نے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔ پاکستان میں شاذونادر ہی پولیس تحویل میں مشتبہ ملزمین کو ہلاک کیا جاتا ہے۔