آندھراپردیش

چہل قدمی کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے نوجوان کی موت

راجم منڈل کے موگلی ولامہ میں اپنے گھر کے قریب واکنگ کے دوران سری ہری اچانک گرپڑا راہ گیروں نے فوری اسے راجم کے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔

وشاکھا پٹنم: حرکت قلب اچانک بند ہونے سے ایک نوجوان کی موت کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں ایک 28 سالہ نوجوان، صبح کی چہل قدمی کے دوران اچانک گرپڑا اور چل بسا۔ یہ صدمہ انگیز واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع وجیانگر م میں جمعہ کی صبح پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں تین منزلہ لاج کی عمارت منہدم
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

 راجم منڈل کے موگلی ولامہ میں اپنے گھر کے قریب واکنگ کے دوران سری ہری اچانک گرپڑا راہ گیروں نے فوری اسے راجم کے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔

 اس نوجوان نے حال ہی میں انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کی تھی اور وہ مسابقتی امتحان کی تیاری کررہا تھا۔ تلگوریاستوں میں پیش آئے سلسلہ وار واقعات میں یہ تازہ واقعہ ہے۔ جاریہ ماہ کے اوائیل میں ضلع کھمم میں جم میں ورزش کے بعد ایک 33 سالہ شخص، حرکت قلب بند ہوجانے سے قل بسا تھا۔