جرائم و حادثات

اے پی:بیوی کی آنکھوں کے سامنے شوہر کا بڑی ہی بے دردی سے قتل

بیوی کی آنکھوں کے سامنے شوہر کا بڑی ہی بے دردی سے قتل کردیاگیا۔یہ واردات آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں پیش آئی۔

حیدرآباد: بیوی کی آنکھوں کے سامنے شوہر کا بڑی ہی بے دردی سے قتل کردیاگیا۔یہ واردات آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل

تفصیلات کے مطابق ضلع کے رام چندر پورم میں پرساد نامی شخص اپنی بیوی کے ساتھ رہاکرتا تھا تاہم کل شب نامعلوم افراد اس کے گھر میں داخل ہوئے اور اس کی بیوی کے منہ میں کپڑا ٹھونسے کے بعد اس کی آنکھوں کے سامنے شوہر کا بڑی ہی بے دردی سے قتل کردیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

مقتول کے جسم پر چاقو کے 25 سے زائد ضربات پائے گئے۔پولیس کی سراغ رساں ٹیم اور ڈاگ سکواڈ کی ٹیم نے شواہد اکٹھے کئے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ قتل پرانی مخاصمت کی وجہ سے ہوا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔