تلنگانہ

اسمبلی الیکشن کے بعد ریاست سے کانگریس کا وجود ختم ہوجائے گا: بنڈی سنجے

صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس کا وجود ختم ہوجائے گا۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس کا وجود ختم ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ڈی آئی جی اننت پور رینج کا تبادلہ
ریسکیو آپریشن کیلئے تلنگانہ کو این ڈی آر ایف کی 9 ٹیمیں روانہ: بنڈی سنجے
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

آج نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز کانگریس رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ریاست میں کانگریس کا موقف کمزور سے کمزور ہوتا جا رہاہے۔

انتخابی میدان میں کانگریس اپنا وجود کھوتی جارہی ہے جبکہ بی جے پی روز بہ روز مضبوط اور مستحکم ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی لئے چیف منسٹر کانگریس کے بجائے اپنی ساری توانائی بی جے پی کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔

بی جے پی کی بڑھتی طاقت بی آرایس کو پریشان کررکھی ہے اور بی آر ایس، کانگریس، مجلس اور بائیں بازو کی جماعتیں بی جے پی کا مقابلہ کرنے متحد ہورہی ہیں۔ انہوں نے کے سی آر سے جاننا چاہا کہ اگر بی جے پی کے کوئی امکانات نہیں ہیں تو پھر بی جے پی پر تنقید یں کرنے کی وجہ کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو اپنی کامیابی کے امکانات ظاہر کرنے کا حق ہے مگر تلنگانہ میں کانگریس قائدین خود پارٹی کے شکست سے دوچار ہونے کا اعتراف کررہے ہیں۔ انہوں نے کانگریس قیادت سے جاننا چاہا کہ جب انہیں معلوم ہے کہ شکست ان کا مقدر ہے تو پھر پیدل یاترائیں منظم کرنے کا مطلب کیا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کو ونٹیلیٹر پر دیکھتے ہوئے کے سی آر فکر مند ہیں اور ان کی فکر حق بجانب بھی ہے کیوں کہ آئندہ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت ہی رہے گی۔