مشرق وسطیٰ

مصری شخص کے ساتھ دھوکہ، شادی کرنے والی خاتون مرد نکلی

مصری شخص کے مطابق 2018 میں بیوی کا رشتہ ان کے گھر لے کر گئے تھے جس کے بعد 2 سال تک منگنی رہی اور پھر شادی ہوگئی لیکن شادی کے بعد بیوی کے مرد ہونے کا انکشاف ہوا۔

قاہرہ: مصر ی شخص ایک عجیب و غریب فراڈ کا شکار ہو گیا، جسے اس نے خاتون سمجھ کر شادی کی پتہ چلا کہ وہ تو خاتون نہیں مرد ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مصر کے شمال میں بحیرہ گورنری میں پیش آیا جہاں ایک مصری شخص نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیوی میں نسوانی خصوصیات ہونے کے ساتھ مردانہ خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب کو ایران کا دشمن قرار دینا ناقابل قبول: ابراہیم رئیسی
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
15سالہ زوجہ کے ساتھ جسمانی تعلق عصمت ریزی نہیں: دہلی ہائیکورٹ
آنند موہن کی رہائی کے خلاف کرشنیا کی بیوہ سپریم کورٹ سے رجوع
شعلے 2 جلد آرہی ہے۔ ہاردیک پانڈیا کا دلچسپ ٹویٹ

مصری شخص کے مطابق 2018 میں بیوی کا رشتہ ان کے گھر لے کر گئے تھے جس کے بعد 2 سال تک منگنی رہی اور پھر شادی ہوگئی لیکن شادی کے بعد بیوی کے مرد ہونے کا انکشاف ہوا۔

 اور متعلقہ شخص نے سسرال والوں سے اس حوالے سے سوال پوچھا تو انھوں نے اس دھوکہ دہی کو ایک سرجری کی ضرورت تک محدود کرتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ کو صرف ایک سرجری کی ضرورت ہے، جب سرجری کیلئے ڈاکٹرز سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ آپریشن صرف اہلیہ کو عورت ثابت کرنے کیلئے ہے لیکن اس کے باوجود وہ عورت کی خصوصیات مکمل طور پر نہیں رکھ سکیں گی۔

مصری شخص کے مطابق اس کے بعد وہ بیوی سے خاموشی سے علیحدگی کا ارادہ کرچکے تھے تاہم بیوی کے گھروالوں کے انکار کے بعد انھوں نے اپنا مسئلہ پنچایت کےسامنے رکھ دیا جس کے بعد طے پایا کہ وہ بیوی کو دیا گیا سامان واپس نہیں لیں گے تاہم علیحدگی اختیار کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب مصری شخص کی اہلیہ نے شوہر کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل خاتون ہیں تاہم وہ پیدائشی نقص کے ساتھ پیدا ہوئی تھیں اور 9 سال تک مردانہ خصوصیات کی حامل تھیں لیکن بعد ازاں جنس تبدیلی کی سرجری کروا لی۔

خاتون کے مطابق وہ شادی کے بعد حاملہ بھی رہ چکی ہیں لیکن شوہر کے تشدد کے باعث بچہ کھو دیا اور شوہر مرد ہونے کا الزام بھی پیسے ہتھیانے کے لیے لگا رہا ہے۔

a3w
a3w