آندھراپردیش

آندھرا پردیش میں دو سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جی جی ایچ بھیج دیا۔

وجے واڑہ :  آندھرا پردیش کے پولورم اور اننت پور اضلاع میں ہفتہ کو پیش آئے دو سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آج علی الصبح پولورم ضلع کے چنتور منڈل کے بوڈو گوڑم گاؤں میں وجے واڑہ-جگدل پور ہائی وے پر ایک کار اور لاری کے درمیان تصادم میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں سے ایک، سوریہ ونے تیجا (28)، کار میں پھنس جانے کے باعث زندہ جل گیا، جبکہ نِماکایالا ایانا (35) کو گاڑی سے باہر نکال لیا گیا، لیکن اسپتال لے جاتے وقت اس کی موت ہوگئی۔

 پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جی جی ایچ بھیج دیا۔

ایک دیگر واقعے میں اننت پور ضلع کے تگیدی منڈل کے جونناگیری گاؤں میں لاری کی زد میں آنے سے دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ مہلوکین مہندر (24) اور بال راجو (26) مدن پنتا پورم کی جانب جا رہے تھے۔ تیز رفتار لاری نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی اور انہیں کچل دیا، جس کے نتیجے میں دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جی جی ایچ بھیج دیا۔