حیدرآباد

شمس آباد ایر پورٹ پر بین الاقوامی مسافرین کے کورونا ٹسٹنگ کا آغاز

ایر پورٹ پر ہر مسافر کی تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے۔ رینڈاملی سیمپل لینے کے بعد ہی مسافر یں کو ایر پورٹ سے باہر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

حیدرآباد: راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ شمس آباد پر آنے والے بین الاقوامی مسافرین کی ہفتہ کے روز سے رینڈم کورونا ٹسٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ حکام نے ملک میں وائرس پھیلنے سے روکنے کیلئے بڑے پیمانے پر رینڈام ٹسٹنگ کے اقدامات کئے ہیں۔

 ہر ایک بین الاقوامی فلائٹ سے یہا آنے والے مسافرین میں سے 2 فیصد پاسنجرس کو رینڈم کورناٹسٹنگ سے گذرنا ہوگا۔ اس ٹسٹنگ کے ایر پورٹ پر مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق رینڈام اساس پر چند مسافرین کے سیمپل(نمونے) حاصل کئے گئے ہیں جو آج11 بجے دن جدہ سے یہاں پہنچے تھے۔ ایر پورٹ پر ہر مسافر کی تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے۔ رینڈاملی سیمپل لینے کے بعد ہی مسافر یں کو ایر پورٹ سے باہر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔