جاسوسی کے الزام میں گرفتارمونٹیس 20 سال بعد جیل سے رہا
امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے وقت کاؤنٹر-انٹیلی جنس سربراہ مشیل وال کلیو نے 2012 میں کانگریس (امریکی پارلیمنٹ) کو بتایا تھاکہ مونٹیس نے ہر چیز کے بارے میں معلومات حاصل کی تھی، حقیقت میں سب کچھ۔
دہلی: سرد جنگ کے دوران امریکہ کی طرف سے پکڑی گئیں مشہور جاسوسوں میں سے ایک اینا مونٹیس کو 20 سال سے زیادہ حراست میں رہنے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
بی سی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 65 سالہ مونٹیس ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی میں تجزیہ کار کے طور پر کام کرتے ہوئے کیوبا کے لیے جاسوسی کی تھی، جس کے لئے انہوں نے دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ جیل میں گزارا۔
سال2001 میں ان کی گرفتاری کے بعد، حکام نے بتایاتھا کہ اس نے جزیرے پر امریکی انٹیلی جنس کی کارروائیوں کو تقریباً مکمل طور پر بے نقاب کر دیا تھا۔ وہیں، ایک اہلکار نے کہا کہ وہ امریکہ کے ہاتھوں پکڑی گئی سب سے زیادہ نقصان دہ جاسوسوں میں سے ایک تھیں۔
امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے وقت کاؤنٹر-انٹیلی جنس سربراہ مشیل وال کلیو نے 2012 میں کانگریس (امریکی پارلیمنٹ) کو بتایا تھاکہ مونٹیس نے ہر چیز کے بارے میں معلومات حاصل کی تھی، حقیقت میں سب کچھ۔